کنری مرچ منڈی لال مرچی ریٹ

09/01/2025 بروز جمعرات مرچ منڈی کنری کی صورتحال-

ہائبرڈ🌶️سپر👌کوالٹی 26650
ہائبرڈ🌶️𝟏 نمبر 26000 سے 24500
ہائبرڈ🌶️𝟐 نمبر 22000  سے 24480
ہائبرڈ🌶️𝟑 نمبر 19000  سے 21970
ہائبرڈ🌶️4 نمبر 15000  سے 18990

لونگی🫑سپر کوالٹی چھانٹی کیا ہوا بڑا دانہ صرف ڈیڑھ بوری  39000 
لونگی🫑𝟏 نمبر کوالٹی 36350
لونگی🫑𝟐 نمبر کوالٹی 32000
لونگی🫑𝟑 نمبر کوالٹی 25000

رچ اسٹار لونگی🫑+🌶️=𝟏 نمبر کوالٹی  27000

آج مرچ منڈی کنری میں اندازے کے مطابق تقریبا 2000 کے قریب بوریوں کی آمد ہوئی۔ ہائبرڈ🌶️مرچ کی 1600 بوریاں، لونگی🫑مرچ کی 250 بوریاں اور رچ اسٹار کی 150 بوریوں کی آمد ہوئی۔ مرچ کے کاروبار سے وابسطہ ماہرین کے مطابق موجودہ آمد چند روز کے لئے ہوگی اور اس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے مرچ کی آمدن میں کمی واقع ہوتی چلی جائے گی اور بالاخر سیزن اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ 
کنری و گردونواح میں سردی کی شدید لہر چل رہی ہے جسکی وجہ سے مرچ میں نمی کا تناسب بہت زیادہ پایا جا رہا ہے اور خشک مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گیلے اور نمدار مالوں کی خریداری قدرے کم ہوتی ہے کیونکہ گیلے مال دور دراز کے شہروں تک ٹھیک حالت میں نہیں پہنچ پاتے۔ رواں سیزن مرچ منڈی کنری میں سپر کوالٹی کی مرچ وافر مقدار میں اب تک نہ ہونے کے برابر ہے، کاشتکاروں کو چاہئے کہ سرخ مرچ کو بہتر طریقہ کار سے خشک کرنے کے لئے سولر ٹنل ڈرائیر کا استعمال کریں جوکہ سورج کی قدرتی روشنی کا استعمال کر کے مرچ کو خشک کرنے کا واحد سستا ترین طریقہ ہے، سولر ٹنل ڈرائیر کو بنوانے کے لئے کاشتکار حضرات براہ راست ہم سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سولر ٹنل ڈرائیر میں خشک کی جانے والی مرچ کی قیمت عام روایتی طریقے سے خشک کی جانے والی مرچ سے زیادہ ہوتی ہے، لہذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ مرچ کی فصل پر خصوصی توجہ فرمائیں تاکہ ایکسپورٹر حضرات کا رجحان کنری مرچ کی طرف مبذول ہو سکے۔ 
  کنری کے قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمیندار حضرات اچھی👌کوالٹی کی مرچ🌶️🫑فروخت کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، ہمارا کام کنری کے قریبی علاقوں کے زمینداروں سے نقد رقم کی ادائیگی پر براہ راست سرخ مرچ خرید کر پاکستان بھر سے مرچ کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات کو فروخت کرنا ہے، جو مال دکھایا جائے گا وہی مال سپلائی کیا جائے گا۔ لہذا خرید و فروخت کے لئے(شاہد عزیز) کنری آن لائن شاپنگ اسٹور کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 
مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔

رپورٹ:- شاہد عزیز کنری آن لائن شاپنگ اسٹور 
واٹس اپ:  𝟎𝟑𝟎𝟎𝟑𝟑𝟎𝟎𝟎𝟏𝟕
رابطہ:        𝟎𝟑𝟑𝟓𝟑𝟑𝟎𝟎𝟎𝟏𝟕

Post a Comment

0 Comments